زیر تعمیر عمارت میں کھیل کے دوران گرنے والے لڑکے کی موت

   


حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں 12 سالہ لڑکا مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا۔ رین بازار پولیس کے مطابق محمد عبدالرحمان جو باغ جہاں آراء علاقہ کے ساکن محمد احمد کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے۔ عبدالرحمان 24 نومبر کو علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت پر کھیل رہا تھا کہ کھیل کے دوران مشتبہ حالت میں بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو فوری عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران عبدالرحمان فوت ہوگیا۔ پولیس رین بازار نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع