میڈرڈ: ہسپانوی پولیس نے مراقش سے سمندر کی تہوں سے منشیات کی اسمگلنگ کیلئے تیار کردہ اور 200 کلو گرام تک وزن لے جا سکنے والے ایک زیر ِ آب ڈراون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ہسپانوی پولیس نے 14 ماہ تک جاری رہنے والے آپریشن کے نتیجہ میں مراقش سے اسپین کے آبنائے جبل طارق کے راستے بحری ڈراونز کے ذریعہ منشیات اسمگل کرنے والے ایک جتھے کا تعین کرتے ہوئے جادیز، ملاگا اور بارسیلونا سے 8 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے پہلی بار سب میرین ڈرونز کو ضبط کیا ہے ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے گودام پر بھی چھاپہ مارا جہاں GPS نیویگیشن سسٹم سے لیس زیر آب ڈرون موجود تھے، تین میں سے ایک ڈرون استعمال کیلئے تیار تھا اور ان میں سے دو تیاری کے مرحلے میں تھے۔