ساؤتھ سنٹرل ریلوے وجئے واڑہ ڈیویژن میں 102 کروڑ روپئے کا اسکراپ فروخت

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے زون کے وجئے واڑہ ریلوے ڈیویژن نے سال 2024-25 میں اب تک کی سب سے زیادہ 102 کروڑ کا اسکراپ فروخت کیا ہے ۔ ڈیویژنل ریلوے منیجر نریندرا اے پاٹل نے بتایا کہ ڈیویژن نے اس سال 18,908 میٹرک ٹن اسکراپ کی نیلامی کی جس میں 102 کروڑ روپئے حاصل ہوئے جو ریکارڈ ہے ۔ دسمبر 2024 تک ڈیویژن نے زونل ہیڈکوارٹر کے ذریعہ مقرر کردہ 79 کروڑ کے ہدف کو پہلے ہی عبور کرلیا تھا ۔ اس اسکراپ میں ریل کا اسکراپ ، سگنل اور ٹیلی کمیونیکیشن کا فضلہ ، انجینئرنگ ، لوہا اسٹیل اور دیگر دھاتیں شامل ہیں ۔ ڈی آر ایم نے کہا کہ وجئے واڑہ ڈیویژن نے مالی سال سے تین ماہ قبل سنگ میل کو حاصل کیا ۔ غیر استعمال شدہ اسکراپ کی شناخت اور اسے ٹھکانے لگانے میں ڈیویژن کی کوششوں سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ۔ ش