تلنگانہ کو 4 اور آندھرا پردیش کو 2 ایوارڈز شامل، کاچی گوڑہ اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشنوں کو اعزاز
حیدرآباد۔/20 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو توانائی کی بچت کے سلسلہ میں جملہ 6 اسٹیٹ انرجی کنزرویشن ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں جن میں تلنگانہ کو 4 اور آندھرا پردیش کو 2 ایوارڈز شامل ہیں۔ توانائی کی بچت کے معاملہ میں گذشتہ کئی برسوں سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے ایوارڈز ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو حاصل ہوئے ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گذشتہ ہفتہ قومی سطح کے ایوارڈز پیش کئے تھے۔ تلنگانہ اسٹیٹ انرجی کنزرویشن ایوارڈز 2022 وزارت توانائی حکومت تلنگانہ اور اسٹیٹ رینیوبل انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے آج عطاء کئے گئے۔ وزیر برقی جی جگدیش ریڈی نے وشویشوریا بھون خیریت آباد میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈز حوالے کئے۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو آندھرا پردیش کی سطح پر 2 ایوارڈز حاصل ہوئے جنہیں آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں منعقدہ تقریب میں چیف سکریٹری محکمہ برقی کے وجیانند نے حوالے کیا۔ توانائی کی بچت کے معاملہ میں کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن بلڈنگ کے زمرہ میں گولڈ ایوارڈ حاصل ہوا۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن بلڈنگ زمرہ میں سلور ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ سکندرآباد کے سنچالن بھون کو سرکاری عمارتوں کے زمرہ میں گولڈ اور لیکھا بھون سکندرآباد کو اسی زمرہ میں سلور ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ آندھرا پردیش میں ڈیویژنل ریلوے ہاسپٹل وجئے واڑہ کو گولڈ اور الیکٹرک ٹریکشن سنٹر وجئے واڑہ کو سلور ایوارڈ حاصل ہوا۔ ڈیویژنل ریلوے منیجرس، ایڈیشنل ڈیویژنل ریلوے منیجرس اور ڈیویژنل الیکٹریکل آفیسرس نے اپنے متعلقہ ایوارڈز حاصل کئے۔ اس موقع پر جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار جین نے متعلقہ ڈیویژنس کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ر