سائبرآباد میں گانجہ منتقل کرنے والے 4 افراد گرفتار

   


حیدرآباد۔ سائبر آباد پولیس نے آج مختلف کارروائیوں میں گانجہ منتقل کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 50 کیلو سے زائد گانجہ ضبط کرلیا۔ نارسنگی پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نانک رام گوڑہ علاقہ سے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 50 کیلو گانجہ ضبط کرلیا جو کار میں منتقل کیا جارہا تھا ۔پولیس نے ان کے قبضہ سے کار اور دو سیل فون بھی ضبط کرلیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 34 سالہ این سنتوش سنگھ، 15 سالہ این دریش سنگھ ساکنان نانک رام گوڑہ کو گرفتار کرلیا۔یہ لوگ فی پیاکٹ 50 روپئے میں خرید کر 60 روپئے پیاکٹ 15 گرام پر مشتمل فروخت کررہے تھے۔ نارسنگی پولیس نے بتایا کہ سال2018 میں سنتوش سنگھ اس طر ح کی کارروائی میں جیل منتقل کیا گیا تھا اور جیل میں اس کی ملاقات عرفان نامی ایک شخص سے ہوئی تھی۔ جیل میں ان کی دوستی کے دورن دونوں نے منصوبہ بنایا تھا اور جیل سے رہائی کے بعد ایک دوسرے نے رابطہ قائم کیا اور عرفان نے بڑی مقدار میں گانجہ سربراہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے سنتوش سنگھ کو گانجہ فراہم کیا۔ پولیس نے عین وقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے ایک اور کارروائی میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ 25 سالہ ایم نکھیل اور 25 سالہ بی تیجیش ساکنان گوکل پلاٹس کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 700 گرام گانجہ ضبط کرلیا۔ یہ دونوں نظام آباد کے گندھاری سے گانجہ شہر منتقل کرتے ہوئے فروخت کررہے تھے اور 500 روپئے فی پیاکٹ گانجہ کو فروخت کیا جارہا تھا۔ پولیس نے کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ فیس 6 سے انہیں گرفتار کرلیا۔