حیدرآباد۔/10 ڈسمبر ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ نے دہلی میں منعقدہ NASSCOM DSCI کی سالانہ سیکوریٹی سمٹ میں ایوارڈ حاصل کیا۔ سائبرآباد کمشنر اویناش موہنتی نے اس باوقار ایوارڈکو حاصل کرنے پر سائبر کرائم ڈی سی پی بی سری بالا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ سال 2024 سائبر سیکوریٹی اور ڈیٹا کے تحفظ میں سائبر کرائمس یونٹ سائبرآباد کی شاندار شراکت اور کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ’’ قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کی صلاحیت کا مظاہرہ اور اس شعبہ میں عمدہ کارکردگی ‘‘ کیلئے DSCI ایوارڈ حاصل ہوا۔ سائبرآباد پولیس کی اختراعی اور مسلسل کوششوں کیلئے ان کی نشاندہی کی گئی اور ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ سائبر خطرات سے نمٹنے کیلئے سائبر جرائم یونٹ کے ذریعہ سائبر سیفٹی کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن ایک خصوصی یونٹ ہے جو سائبر جرائم کے ایک وسیع رینج کو حل کرتا ہے۔ سائبر کرائمس تحقیقات میں منظم طریقہ سے کام کرتے ہوئے جرائم کو کم کرنے اور سائبر دھوکہ بازوں کو اپنے شکنجہ میں لیتے ہوئے اس کی روک تھام کرتے ہیں۔ ( ش )