سائبر سیفٹی ورک شاپ سے بی سمیتی کا خطاب

   

ورنگل پولیس ٹریننگ کالج پرنسپل بی گنگا رام و دیگرکی شرکت
ورنگل۔سائبرسیفٹی ورکشاپ فار ٹیچرس ، چلڈرنس، پیرینٹس ، آن لائن پروگرام سے بی سمیتی آئی پی ایس ، ڈی آئی جی، ڈبلیو ایس ڈبلیو تلنگانہ پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر، انٹرنیٹ آج معلومات کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ، اس ٹکنالوجی کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں ۔ اس پروگرام میں پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج ورنگل بی گنگارام، ڈی ایس پی ایس راگیا نائیک، سدھیر، سرینواس، بچی ریڈی، کرن، رمیش، پی آر او راما چاری، جے ڈی سی ڈاکٹر کرشنا وینو و دیگر نے حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہاں انٹر نیٹ کے بہت سارے اچھے پہلو ہیں وہیں اس کے خطرات بھی ہیں جب لوگ ٹکنالوجی کے اصول کو توڑنا شروع کردیتے ہیں اور انٹر نیٹ پر دوسروں کی معلومات کی چوری کرنا شروع کرتے ہیں ۔ بعض ہیکرز کمپیوٹر سے باہر ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں جیسے فون نمبر، نام ، کریڈٹ کارڈ نمبر، گھر کا پتہ و دیگر ۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سیفٹی کے تحت اپنے ذاتی معلومات کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔ بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر کڑی نظر رکھنا ضروری ہے۔ جہاں انٹر نیٹ ایک بہت ہی دلچسپ جگہ ہے وہیں انٹرنیٹ کا غلط استعمال بچوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹ بچوں کو غیر موزوں ویب سائٹس میں لے جاسکتا ہے۔ بچوںکو آسانی سے اس قسم کی چیزوں کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے۔ سائبر حملوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔