بی آئی کا ’’آپریشن چکرا‘‘
نئی دہلی: ڈیجیٹل دنیا میں سائبر ٹھگوں نے ملک اور دنیابھر کی پولیس کی سانس روک دی ہے۔ یہ لوگ آپ کی محنت کی کمائی پلک جھپکتے ہی لوٹ لیتے ہیں۔ انڈیا میں بیٹھے ان سائبر ٹھگوں نے امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا کی پولیس کو دنیا بھر کے ممالک میںاپنی موجودگی درج کرادی ہے۔ ان سائبر ٹھگوں پر قابو پانے کے لیے سی بی آئی نے ’’آپریشن چکرا‘‘ چلایا تھا۔ امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی، کینیڈین پولیس، آسٹریلوی پولیس سے لے کر انٹرپول تک، سی بی آئی کو ہندوستان میں بیٹھے ان بین الاقوامی سائبر ٹھگوں کے لنک مل گئے۔ جو یہاں بیٹھے غیر ملکیوں سے سائبر فراڈ کر رہے تھے۔امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا سے لے کر دنیا کے کئی ممالک نے جب اپنے لوگوں کے ساتھ مسلسل ہونے والے ان فراڈوں کی چھان بین کی تو اس کی تاریں آکر ہندوستان کے ساتھ جڑگئیں۔اس سلسلے میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ پولیس نے اب تک 2 کال سینٹرز کا پردہ فاش کیا ہے اور 25 سائبر ٹھگوں کو گرفتار کیا ہے۔سی بی آئی کے مطابق’ آپریشن چکر ‘کے دوران سی بی آئی نے 87 مقامات پر چھاپے مارے اور 8 ریاستوں کی پولیس نے بیک وقت 28 مقامات پر چھاپے مارے۔یہ چھاپے دہلی، کرناٹک، پنجاب، چنڈی گڑھ، انڈمان اور نکوبار، آسام، پونے، احمد آباد، راجستھان، ہریانہ، پنجاب میں مارے گئے۔ اب تک سی بی آئی اور ریاستی پولیس نے کل 25 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں پونے اور احمد آباد کے 2 بین الاقوامی کال سینٹر بھی شامل ہیں جہاں سے یہ ٹھگ بیرونی ممالک میں سائبر فراڈ کرتے تھے۔