سائنسدانوں نے سمندر کے نیچے ’’سمندر‘‘ دریافت کرلیا

   

برلن : سائنسدانوں نے زمین کی سطح سے نیچے پانی کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے جو زمین کے اوپر موجود پانی سے تین گناہ زیادہ ہے۔ جرمن محققین کے مطابق یہ ذخیرہ زمین کے نیجے موجود مینٹل سطح کے اوپر اور نیچے ’ٹرائزیشن زون‘ کے درمیان موجود ہے۔ محققین نے حالیہ تحقیق سے طویل عرصہ پرانے نظریہ کی تصدیق کی ہے کہ سمندر کا پانی زمینی سطح میں جذب کرتا ہوا ’ٹرائزیشن زون میں داخل ہوجاتا ہے۔ اس طرح پانی صرف اوپر سطح سے ری سائیکل نہیں ہوتا بلکہ زمین کی نچلی سطح پر بھی ری سائیکلنگ کا عمل جاری رہتا ہے۔ جرمنی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ معدنی تبدیلیاں مینٹل میں چٹان کی نقل و حرکت کو بہت زیادہ روکتی ہیں۔ محققین کے مطابق سبڈکٹنگ پلیٹوں کو اکثر ٹرانزیشن زون سے گزرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ یورپ کے نیچے اس زون میں ایسی پلیٹوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔