سائی پلوی کی فلم ’’ لو سٹوری ‘‘24 ستمبر کو ایک شاندارانداز میں تھیٹرس میں ریلیز کے لیے تیار

   

حیدرآباد ۔ناگا چیتنیا اور سائی پلوی کی فلم ’’ لو سٹوری ‘‘24 ستمبر کو ایک شاندارانداز میں تھیٹرس میں ریلیز کے لیے تیار ہورہی ہے۔ پہلے دن کے 245 شوز میں سے پہلے ہی 85 شوز فروخت ہوچکے ہیں ہے اور شوز کی بکنگ میں تیزی بھی آرہی ہے ۔ فلم کومنظر عام پر آنے میں ہنوز تقریبا ایک ہفتہ باقی ہے اور اس وقت بکنگ 35 فیصد ہے ، جو ظاہر کرتا ہے کہ اس محبت کی کہانی کو پردے سیماپر زبردست آغاز ملے گا۔ تلنگانہ میں بھی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ ایک اسکرین میں سنگل ٹکٹ کی قیمت تقریبا 150 روپے ہے جبکہ ملٹی پلیکس میں یہ 200 روپے کے لگ بھگ ہے۔فلم کی ریلیز سے قبل کل ایک تقریب منعقد شدنی ہے جس میں میگا اسٹار چرنجیوی اور اککنینی ناگرجنا طور پر مہمان خصوصی ہیں ۔