سابق امریکی صدر کلنٹن کے معاشقہ کی تحقیقات کرنے والے جج کین اسٹار چل بسے

   

واشنگٹن : امریکہ کے سابق جج اور کنزویٹو قانون دان کین اسٹار 76 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔کین اسٹار نے سابق صدر بل کلنٹن کے مونیکا لیونسکی سے تعلقات کی تحقیقات کی تھیں، وائٹ ہاؤس کی انٹرنی سے معاشقے سے متعلق جھوٹ بولنے پر بل کلنٹن کا مواخذہ ہوا تھا۔