کھمم کے پراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل، اتم کمار ریڈی کا اعلیٰ سطحی اجلاس
حیدرآباد۔ 11 مئی (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت سیتاراما لفٹ اریگیشن پراجکٹ اور سیتما ساگر پراجکٹ کی عاجلانہ تکمیل کی پابند ہے تاکہ جنوبی تلنگانہ کی آبپاشی ضرورتوں کی تکمیل ہوسکے۔ وزیر آبپاشی نے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جس میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا، وزراء ٹی ناگیشور راؤ، پی سرینواس ریڈی اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کھمم، محبوب آباد اور کتہ گوڑم میں 7.80 لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کرنے دونوںپراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل میں دلچسپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق بی آر ایس حکومت نے آبپاشی پراجکٹس کو نظرانداز کردیا تھا۔ کھمم کے پراجکٹس کو پانی الاٹ نہیں کیا گیا۔ کانگریس حکومت نے محض 16 ماہ میں مرکزی حکومت اور سنٹرل واٹر کمیشن کو دریائے گوداوری سے 67 ٹی ایم سی پانی کی منظوری حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں اضلاع میں آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ پراجکٹس کی تکمیل میں کوئی کوتاہی نہ کریں اور مقررہ میعاد میں پراجکٹس مکمل کیا ۔ انہوں نے اراضی حصول اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی اور جنگلاتی کلیرنس حاصل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ نیشنل گرین ٹریبونل نے سابق حکومت کے دور میں 53.41 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا تھا۔1