تل ابیب : امریکہ میں اسرائیلی کیلئے جاسوسی کرنے کے جرم میں 30 سال قید کاٹنے والے سابق امریکی نیوی انالیسٹ جوناتھن پولارڈ کا اسرائیل پہنچنے پر وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ 66 سالہ جوناتھن پولارڈ کو اسرائیلی کی شہریت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پولارڈ کو 1987 ء میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں طویل قید کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ 2015 میں انہیں رہا کیا گیا تھا، تاہم ان کے امریکہ سے باہر جانے پر پابندی عائد تھی۔ گزشتہ ماہ تاہم امریکی محکمہ انصاف نے پولارڈ پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔