سابق رکن اسمبلی بی شوبھا گرفتار

   

بنڈی سنجے کے ساتھ مقدمہ کے تحت کارروائی
حیدرآباد۔5۔ جنوری (سیاست نیوز) پولیس نے کریم نگر میں سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی قائد بی شوبھا کو گرفتار کرلیا ہے۔ بی شوبھا کریم نگر کے چپادنڈی اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ 3 جنوری کو بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی جانب سے منعقدہ جنا جاگرن دکھشا کے ضمن میں جو مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس کے تحت شوبھا کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ دکھشا کے موقع پر کووڈ قواعد کی خلاف ورزی اور عہدیداروں کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے پر 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بنڈی سنجے کی گرفتاری کے بعد شوبھا دوسری اہم بی جے پی قائد ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ انہیں ضلع کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ ر