سابق رکن اسمبلی سری سیلم گوڑ کی کانگریس میں شمولیت

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل (سیاست نیوز) سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی قائد کے سری سیلم گوڑ نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ سری سیلم گوڑ کا تعلق کانگریس پارٹی سے تھا اور وہ ٹکٹ سے محرومی کے بعد بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ دیپا داس منشی نے سری سیلم گوڑ کو پارٹی کھنڈوا پہنا کر کانگریس میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی، ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو ، ارکان کونسل مہیش کمار گوڑ، مہیندر ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ سری سیلم گوڑ نے ملکاجگری لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار کی کامیابی کیلئے جدوجہد کرنے کا یقین دلایا ۔ 1