سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا کو شدید بخار، شریک دواخانہ

   

نظام آباد ۔19؍ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق رکن پارلیمنٹ نظام آباد و تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا شدید بخار میں مبتلا ہونے پر سوماجی گوڑہ یشودھا ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ ان کی ناسازی طبیعت کی اطلاع ملنے پر چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کے علاوہ ان کے بھائی وزیر بلدی نظم و نسق ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کی اور ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔ کے کویتا وائر فیور میں مبتلا ہے اور یہ سوماجی گوڑہ یشودھا ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔