سابق رکن کونسل پریم ساگر راؤ کو وجہ نمائی نوٹس

   

حیدرآباد/30 جنوری ( سیاست نیوز ) کانگریس تادیبی کارروائی کمیٹی نے سابق رکن کونسل پریم ساگر راؤ کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ۔ تین ماہ قبل سابق ایم پی وی ہنمنت راؤ کے دورہ منچریال کے موقع پر پریم ساگر راؤ کے حامیوں نے ان کی توہین کی تھی۔ ہنمنت راؤ نے تادیبی کارروائی کمیٹی سے شکایت کی اور وجہ نمائی نوٹس کی عدم اجرائی پر احتجاج کی دھمکی دی۔ پارٹی نے منانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اپنے موقف پر قائم رہے جس پر یہ نوٹس جاری کی گئی ۔ر