سابق شوہر نے میرے کئی ویڈیوز ایک عرب کو فروخت کردئے ، راکھی ساونت کا الزام

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر عادل درانی پر سنسنی خیز الزامات لگائے ہیں۔ اس نے الزام لگایا کہ عادل نے اس کی عریاں ویڈیوز لاکھوں روپے میں ایک عرب کو فروخت کیں۔عادل نے ویڈیو اس وقت شوٹ کی جب میں باتھ روم میں تھی۔ اس کے پاس ایسی بہت سی ویڈیوز ہیں۔پھر بھی میں خاموش ہوگئی کیونکہ میں اس کی بیوی ہوں۔اب میری ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ جب ساری دنیا میری ویڈیوز دیکھے تو میں کہاں جاؤں؟ منہ کیسے دکھاؤں.. کیا زہر پی کر خودکشی کرلوں؟ میں کوئی عام لڑکی نہیں ہوں۔ہندوستان کی ایک مشہور شخصیت ہوں۔ میرے پاس ایک برانڈ ہے۔ اس نے مجھے ایک سال کے اندر دو طلاق دے دی یہ تو اچھا ہوا مودی نے تین طلاق دینے سے روکنے کے لئے قانون بنایا۔ راکھی ساونت نے کہا اب کیا کروں..؟