سابق مئیر رام موہن بھی سی بی آئی نشانہ پر!

   

حیدرآباد۔ یکم۔ڈسمبر(سیاست نیوز) سابق مئیر حیدرآباد بی رام موہن سی بی آئی کے نشانہ پر ہیں! تلنگانہ میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ و انکم ٹیکس کارروائیوں کے دوران سابق مئیر کے تین دن سے لاپتہ رہنے کی خبریں منظر عام پرآئی اور یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ انہیں سی بی آئی فرضی سی بی آئی عہدیدار معاملہ میں حراست میں لے لیا ہے لیکن آج بی رام موہن راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں موجود ہیں اور انہیں کوئی نوٹس نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے کی تصدیق کی ہے کہ وہ خودساختہ سی بی آئی عہدیدار سرینواس سے ایک تقریب میں ملاقات کرچکے ہیں۔ سابق مئیرنے کہا کہ انہیں سی بی آئی سے کوئی نوٹس ملتی ہے تو وہ اس کا جواب دیں گے لیکن تاحال انہیں کوئی نوٹس نہیں ملی ہے۔ تلنگانہ میں جاری مرکزی ایجنسیوں کی کارروائیوں کے دوران ٹی آر ایس قائدین میں خوف پیدا ہونے لگا ہے ۔م