سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سنئیر لیڈرچدمبرم ’تہاڑ جیل‘ سے گرفتار، پوچھ تاچھ کے بعد ای ڈی کی کارروائی

,

   

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز تہاڑ میں قید آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سے دو گھنٹے پوچھ تاچھ کی اور اس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ چدمبرم پر ان کے وزیر خزانہ رہنے کے دوران آئی این ایکس میڈیا کو بیرونی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) سے منظوری دینے میں بے ضابطگیاں برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں 21 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا اور تبھی سے وہ مسلسل عدالتی حراست میں ہی ہیں۔

ای ڈی افسران کا کہنا ہے کہ رقم کے غیر قانونی لین دین کی روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ان کو عدالت میں پیش ہونے کی تاریخ 16 اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔ افسران کے مطابق ای ڈی کی عدالت نے پی چدمبرم کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی اجازت مانگی جائے گی جس کے بعد وہ اب تک برآمد ہونے والے ثبوتوں کی بنا پر چدمبرم سے پوچھ تاچھ کریں گے۔

انکا کہنا ہے کہ چدمبرم سے ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کی جانب سے مبینہ طور پر چل رہی فرضی کمپنیوں کی طرف سے حاصل رشوت کے حوالہ سے بھی سوال کیے جائیں گے۔ ای ڈی نے اس سے پہلے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے تقریباً 2 درجن بیرونی بینک کھاتوں کی نشان دہی کی ہے، جن میں سابق وزیر کے تعاون سے غیر قانون طور سے حاصل کی گئی رقم کو محفوظ رکھا گیا ہے۔