سابق مرکزی وزیر جئے پال ریڈی کا 77سال کی عمر میں انتقال

,

   

سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی کااتوار کی اولین ساعتو ں میں اسپتال میں انتقال ہوگیا

نئی دہلی۔ نیوز ایجنسی پی ٹی ائی کی جانکاری کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی کا اتوار کی اولین ساعتوں میں اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 77سال کے تھے۔

کانگریس کے ایک لیڈر نے پی ٹی ائی سے بتایا کہ اسپتال میں انہیں نمونیا کی وجہہ سے شریک کیاگیا تھا جہاں پر علاج کے دوران 1:28بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ریڈی کے آخری رسومات پیر کے روز انجام دئے جائیں گے۔

مختلف حکومتوں میں اہم وزارتوں پر ریڈی فائز رہے اور 1984کے بعد سے وہ کئی دہوں تک رکن پارلیمنٹ رہے۔

سال2004میں مریال گوڑ ہ پارلیمانی حلقہ سے 14ویں لوک سبھا کے لئے وہ دوسری مرتبہ منتخب ہوئے اور انہیں انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ کی وزرات سونپی گئی اور یوپی اے اول میں وزیر برائے شہری ترقی بھی بنائے گئے۔

سال2009میں وہ پندروہویں لوک سبھا کے لئے چیوڑلہ حلقہ سے منتخب ہوئے اور وزیر برائے شہری ترقی اور پٹرول‘ قدرتی گیس کی وزرات کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ 29اکٹوبر2012سے 18مئی 2014تک وہ مرکزی وزیر برائے ارتھ سائنس اور سائنس وٹکنالوجی کے وزیر بھی تھے