سابق وزیر رویندر چوان مہاراشٹر بی جے پی کے نئے ریاستی صدر

   

ممبئی: ایم ایل اے اور مہاراشٹر کے سابق وزیر رویندرچوان کو فوری طور پر بی جے پی ریاستی یونٹ کا ورکنگ صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ بی جے پی کے اعلیٰ عہدیداران نے اتوار کو یہاں یہ اطلاع دی۔ 54سالہ چوان ضلع تھانے کے ڈومبیولی سے چار بار ایم ایل اے ہیں جو ریاست کے وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ 2022 سے 2024 تک کابینہ وزیر تھے لیکن نئی بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی حکومت میں بطور وزیر شامل ہیں۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ سابق ، ریاستی بی جے پی صدر چندر شیکھر باونکولے کی جگہ لے سکتے ہیں جنہوں نے ریونیو منسٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔