سابق وزیر سری لنکا نے سرعام کچی مچھلی کھاکر سب کو حیران کردیا

   

کولمبو : سری لنکا میں سابق وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کھاکر سب کو حیران کردیا، لیکن انہوں نے ایسا کیوں کیا؟سری لنکا کے سابق وزیر فشریز دلیپ ویداراچھی کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران لوگوں کو مچھلیاں کھانے کی تلقین کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے وہ لوگ جو ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہیں وہ اپنی مچھلیاں فروخت نہیں کرپارہے ہیں کیوں کہ ہماری عوام مچھلیاں نہیں کھا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر نے مزید کہا کہ ‘آج میں یہ مچھلی اپنے ساتھ لایا ہوں اور آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ مچھلی کھائیں، ڈریں مت، آپ کو کورونا وائرس نہیں ہوگا’۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ہاتھ میں موجود درمیانے سائز کی مچھلی کو کھانا شروع کردیا۔