سابق وزیر مرحوم فریدالدین کی خدمات یادگار

   

ظہیرآباد کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ہمیشہ کوشاں تھے ، صدرنشین بلدیہ و دیگر کا خراج

ظہیرآباد ۔14 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے ہر دل عزیز قائد و سابق ریاستی وزیر متحدہ آندھراپردیش و سابق رکن قانون ساز کونسل جناب محمد فرید الدین مرحوم کی یوم پیدائش کی خصوص میں مستقر ظہیر آباد کے گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کے مریضوں میں میوہ جات کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ بعد ازاں کانگریس قائدین نے فرید الدین مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ محمد یونس چیرمین بلدیہ ، جناب جہانگیر قریشی کونسلر بلدیہ ، منکال سبھاش سابق صدرنشین بلدیہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فرید الدین سابق وزیر متحدہ ریاست آندھراپردیش اور رریاست تلنگانہ کے مقبول عام عوامی قائد تھے۔ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی عوام اور اقلیتوں کیلئے مرحوم فرید الدین کی عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے تمام طبقات کی فلاح و بہود کیلئے اپنی بے لوث خدمات کو انجام دیا تھا ۔ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں تعلیمی معاشی پسماندگی کی خاتمہ کے لئے ہر حکومت سے اپنی کامیاب مساعی انجام دی۔ ظہیرآباد کی عوام قدآور سیاسی قائد سے محروم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فریدالدین نے اپنی سیاسی زندگی میں ہر فرد کے مسائل کو سماعت کرتے ہوئے اُسے تکمیل کیا ۔ ان کے حامیوں نے جئے فرید صاحب، جئے فریدہ صاحب کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ محمد یونس ، منکال سبھاش الاڈی ، صدرنشین بلدیہ محمد جہانگیر ، کونسلر عتیق الرحمن حقانی ، کونسلر برکت علی ، عنایت علی اکرام ، کے نرسملو ، محمد سمیع سرپنچس، ایم پی ٹی سیز کے علاوہ دیگر موجود تھے۔