سابق وزیر پی سدرشن ریڈی تلنگانہ پی سی سی کے خازن مقرر

   

حیدرآباد ۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کانگریس کے سینئر قائد سابق وزیر پی سدرشن ریڈی کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا خازن نامزد کیا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ یہ عہدہ اتم کمار ریڈی جب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی تھے تب سے مخلوعہ ہے۔ جی نارائن ریڈی نے کانگریس سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ کانگریس پارٹی ہائی کمان نے ریونت ریڈی کو صدر نامزد کیا تھا اور چند سینئر وائس پریسیڈنٹس بھی نامزد کئے گئے تھے لیکن جنرل سکریٹریز اور خازن کا عہدہ خالی تھا۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ اے ریونت ریڈی کو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی بنانے میں جن سینئر قائدین نے اہم رول ادا کیا تھا اس میں پی سدرشن ریڈی بھی شامل تھے۔ن