سابق وزیر ہریش راؤ کی کار کی تلاشی

   

حیدرآباد۔ 14 اپریل (سیاست نیوز) انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل آوری کے تحت پولیس نے آج سابق وزیر ہریش راؤ کی کار کی تلاشی لی۔ لوک سبھا چناؤ کی مہم کے سلسلہ میں ہریش راؤ نارائن کھیڑ سے نرساپور جارہے تھے کہ راستہ میں الیکشن کمیشن اور پولیس کے عہدیداروں نے کار کو روک لیا۔ ہریش راؤ کار میں بیٹھے رہے اور حکام نے مکمل تلاشی لی۔ ہریش راؤ نے پولیس عہدیداروں سے بات چیت کی اور اپنے پروگرام سے واقف کروایا۔