سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے اطراف خانگی باؤنسرس کی سیکوریٹی

   

حیدرآباد 18 اپریل (سیاست نیوز) اقتدار سے محرومی کے بعد ریاستی حکومت نے سابق چیف منسٹر کے سی آر کی سیکوریٹی میں کمی کردی ہے جس کے بعد بی آر ایس پارٹی نے اپنے قائد کے سی آر کی حفاظت کے لئے خانگی باؤنسرس کی خدمات سے استفادہ کیا ہے۔ 10 سال تک اقتدار میں رہنے والے کے سی آر کو بھاری سیکوریٹی فراہم کی تھی جو ہمیشہ ان کی حفاظت کیلئے چوکنا رہا کرتی تھی۔ اقتدار سے محرومی کے بعد ان کی سیکوریٹی ہٹادی گئی ۔ کے سی آر کے حالیہ 5 اضلاع میں خشک ہوجانے والی فصلوں کا معائنہ کرنے کیلئے جب کے سی آر پہنچے تھے تو کسان اور عوام ان سے ملاقات کرنے امڈ پڑے تھے جس سے ان کی سیکوریٹی کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔ بی آر ایس نے لوک سبھا کی انتخابی مہم چلانے اور بس یاترا کرنے والے کے سی آر کو خانگی سیکوریٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلہ میں خانگی باؤنسرس کی خدمات سے استفادہ کیا گیا ہے۔ آج کے سی آر پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ ان کے گھر سے ہی خانگی باؤنسرس کی سیکوریٹی میں تلنگانہ بھون پہنچے۔ 2