سابق چیف منسٹر کے سی آر آج بحیثیت ایم ایل اے حلف لیں گے

   

حیدرآباد۔ 31 جنوری (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ یکم فروری کو دوپہر 12 بجے اسمبلی کو پہنچیں گے۔ بحیثیت اپوزیشن قائد اپنے چیمبر میں کے سی آر خصوصی پوجا کریں گے۔ اس کے بعد 12:45 بجے اسپیکر کے چیمبر میں اسمبلی حلقہ گجویل کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار انہیں حلف دلائیں گے۔ کولہے کے آپریشن کے بعد ڈاکٹرس کے مشورے پر چند ہفتے آرام کرنے کے بعد وہ صحتیاب ہوئے ہیں اور سپورٹنگ اسٹک کے ذریعہ چل پھر رہے ہیں۔ 2