سابق کانگریس رکن اسمبلی اُڈیشہ کی بی جے ڈی میں شمولیت

   

بھوبنیشور ۔6 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) اُڈیشہ میں کانگریس کے سابق رکن اسمبلی جوگیش سنگھ اپنی پارٹی سے مستعفی ہونے کے تین ہفتوں بعد رسمی طورپر آج حکمراں بیجوجنتادل ( بی جے ڈی) میں شامل ہوگئے ۔ جوگیش سنگھ نے جو حلقہ اسمبلی سندر گڈھ کی نمائندگی کرتے تھے چیف منسٹر اور اس پارٹی کے صدر نوین پٹنائیک کی موجودگی میں شمولیت اختیار کی ۔ سنگھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے پٹنائیک نے کہاکہ ان کی شمولیت سے قبائیلی علاقوں میں بی جے ڈی مزید مستحکم ہوگی ۔ یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ جوگیش سنگھ اُس وقت بی جے ڈی میں شامل ہوئے جب کانگریس کے صدر راہول گاندھی اس ریاست کے ایک پسماندہ قبائیلی علاقہ بھوانی پٹنہ میں ریلی سے خطاب کررہے تھے ۔