لکھنؤ: جھارکھنڈ اور آسام کے سابق گورنر سید سبط رضی کا ہفتہ کے روز لکھنؤ میں انتقال ہو گیا۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور کنگ جارج میڈیکل کالج کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھے۔ وہ ضعیف العمری سے متعلق کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔کانگریس سے وابستہ سید سبط رضی 7 مارچ 1939 کو اتر پردیش کے رائے بریلی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ تین مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ وہ یوپی کانگریس یوتھ کانگریس کے صدر سمیت پارٹی میں کئی تنظیمی عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔