سابق ہندستانی کرکٹر چیتن چوہان کو کورونا

   

لکھنؤ : سابق ٹیسٹ کھلاڑی اور اتر پردیش کے کابینی وزیر چیتن چوہان ہفتہ کو کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔کوویڈ ۔19 کی علامات دکھنے پر وہ جانچ کے لئے حضرت گنج کے شیاما پرساد مکھرجی اسپتال گئے جہاں کورونا ٹیسٹ میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نریندر اگروال نے بتایا کہ چیتن چوہان کو سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (ایس جی پی جی آئی) کے کوڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ چوہان کے اہل خانہ کے بھی نمونے لئے گئے ہیں۔