سابق 10 اضلاع کیلئے انچارج وزراء کا تقررپونم پربھاکر حیدرآباد کے انچارج

   

حیدرآباد۔/24ڈسمبر، (سیاست نیوز) حکومت نے10 وزراء کو سابق متحدہ اضلاع کا انچارج وزیر مقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری کے احکامات کے مطابق ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کو کریم نگر ضلع کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر صحت دامودر راج نرسمہا محبوب نگر، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کھمم، ڈی سریدھر بابو رنگاریڈی، پی سرینواس ریڈی ورنگل، پونم پربھاکر حیدرآباد، کونڈہ سریکھا میدک، ڈی انوسیا سیتکا عادل آباد، ٹی ناگیشور راؤ نلگنڈہ اور جوپلی کرشنا راؤ کو سابق متحدہ ضلع نظام آباد کا انچارج وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ انچارج وزراء حکومت کی اسکیمات پر عمل آوری کی نگرانی کریں گے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کسی بھی ضلع کے انچارج نہیں ہیں۔ر