سات ماہ بعد شعیب ملک کی فیملی کے ساتھ ملاقات‘ بیٹے کے ساتھ کھیل۔ ویڈیو

,

   

ملک سے ملاقات کے لئے ثانیہ اور اذہان نے دوبئی کا سفر کیاہے
دوبئی۔پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک سات ماہ کے عرصہ کے بعد اپنی فیملی سے ملے ہیں‘ بعدازاں ٹوئٹر پر انہوں نے ویڈیو بھی شیئر کیاہے۔اس ویڈیو میں وہ اذہان کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ملک نے لکھا کہ”تمام القاب جو سالوں سے نوازا گیاہے ’بابا‘ ہمیشہ سے میرا پسندیدہ ہیں اور اس چھوٹے کے لئے تمام اس کے تمام شکر‘ لویو اذہان“۔ شعیب ملک۔

شعیب ملک کا توقف دوبئے میں
ملک جوٹی20ائی سیریز کھیلنے کے لئے انگلینڈ گئے تھے پاکستان واپس جانے کے بجائے دوبئی میں توقف کا فیصلہ کیاہے۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ساتھ شوہر سے ملاقات کے لئے دوبئی کی اڑان بھری

کرونا وائرس وباء
یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے سبب کئی فیملی ممبرس ایک دوسرے کی ملاقات سے قاصر ہیں کیونکہ انٹرنیشنل پروازوں پر کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے امتناع عائد کردیاگیاہے