سات کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شروع کرنے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی:پروفیسر ثمر

   

حصار: ہریانہ کا چودھری چرن سنگھ ہریانہ زرعی یونیورسٹی سات کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے والی ملک کی پہلی زرعی یونیورسٹی بن گئی ہے ۔ یہ تاریخ یونیورسٹی نے اس وقت رقم کی جب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ثمر سنگھ نے یونیوسٹی کے جیند، پانی پت اور کروکشیتر زرعی سائنس مراکز میں ایک ساتھ تین کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن پر بہ ضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ اس سے پہلے حصار، جھجر اور روہتک میں پہلے سے ہی کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن چل رہے ہیں۔ سرسہ کے زرعی سائنس مرکز کے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا بھی جلد بہ ضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ اس موقع پر پروفیسر ثمر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ ریڈیو اسٹیشن کے قائم ہونے کے بعد کسانوں اور سائنس دانوں کے رشتے زیادہ مضبوط ہوں گے اور کسانوں کو ہرطرح کی اطلاع ملتی رہے گی۔