ساحلی پائپ لائین کا سنگ بنیاد وزیر اعظم مودی سے دتاتریہ کا اظہار تشکر

   

حیدرآباد 10 فبروری ( این ایس ایس ) گنٹور میں کرشنا پٹنم بندرگاہ پر ساحلی پائپ لائین نصب کرنے کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے پر سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تلنگانہ ریاست اور خاص طور پر حیدرآباد کو بہت فائدہ حاصل ہوگا ۔ اپنے ایک بیان میں دتاتریہ نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد 2280 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے 455 کیلومیٹر طویل پائپ لائین نصب کرنا ہے ۔ اس سے کئی مقاصد کی تکمیل ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ انڈین پٹرولیم کارپوریشن کیلئے مرکزی حصہ کا رول ادا کریگا اور اس سے ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کا بوجھ کم ہوگا ۔ انہوں نے اس کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا ۔