سادھنا نے بالی ووڈ انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کیا

   

نئی دہلی: ہندی سینما کی مایہ ناز اداکارہ سادھنا شیوداسانی نے ماضی میں اپنی لازوال اداکاری سے انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔انہوں نے متعدد فلموں میں راج کپور، دیوآنند، راجندر کمارکے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اورمقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ۔سادھنا نے اپنے منفرد اوراچھوتے ہیراسٹائل کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی۔ ایک زمانے میں ان کی زلفوں کا اسٹائل ‘سادھنا کٹ’ کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوا جس میں ان کے آگے کے قدرے چھوٹے کٹے ہوئے بال پیشانی پر نظر آتے ہیں۔سادھنا کا فلمی کیر یئر زیادہ طویل نہ تھا ۔سال 1974 میں شمی کپور کے ساتھ انہوں نے آخری فلم چھوٹے سرکار میں کام کیا ، جو شمی کپور کی بھی بطور ہیرو آخری فلم تھی ۔ ان کی قریبی سہلیوں میں آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان، ہیلن اور نندہ تھیں۔ سادھنا نے 34 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ان کی آخری فلم ’’ الفت کی نئی منزلیں‘‘ (1994) میں ریلیز ہوئی تھی۔25 ڈسمبر 2015 کو کرسمس کے روز ان کا دیہانت ہوگیا ۔