سارہ علی خان نے خریدا نیا گھر

,

   

بالی ووڈ میں دھماکہ دار انداز میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سارا علی خان نے اپنی ماں امرتا سنگھ کا گھر چھوڑ دیا ہے۔ حیران نہ ہوں، گھر چھوڑنے کی وجہ کوئی تنازعہ نہیں ہے بلکہ سارا علی خان نے نیا مکان خرید لیا ہے، لہذا وہ اپنی ماں کا گھر چھوڑ کر اپنے ذاتی مکان میں شفٹ ہو گئی ہیں۔

سارا علی خان حال ہی میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم سمبا میں نظر آئی تھیں اور یہ ان کی دوسری ہٹ فلم تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے فلم کیدار ناتھ سے ڈیبیو کیا تھا اور وہ فلم بھی ہٹ رہی تھی۔

سیف علی خان کی اداکارہ بیٹی سارا علی خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک نئے گھر میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں، ان کے آس پاس کچھ سامان بکھرا ہوا نظر آ رہا ہے۔

دراصل گزشتہ دنوں سے ایسی خبریں گشت کر رہی تھیں کہ سارا علی خان نے اپنی ماں امرتا سنگھ کا گھر چھوڑ دیا ہے اور اب وہ تنہا رہنے کے لئے جا رہی ہیں۔ لیکن ان افواہوں پر خود سارا علی خان نے مہر ثبت کر دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے یہ معلومات دی۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل سارا علی خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو ئی تھی جس میں وہ گاڑی میں اپنا سامان رکھتی ہوئی نظر آئی تھیں۔