سافٹ ویر ماہر سے ترکاری فروخت بننے والی لڑکی کو سونو سود نے ملازمت کی پیشکش کی 

,

   

حیدرآباد۔کویڈ بحران کے دوران کئی لوگوں کے لئے مسیحا بنے ہوئے بالی ووڈ اداکار سونوسود نے پیر27جولائی کے روز ملازمت سے ہٹادئے جانے کے بعد اپنی ضروریات کی تکمیل کے لئے ترکاری فروخت کرنے پر مجبورہونے والی 26سالہ اوناڈی شاردھا کی مدد کی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اداکار کو ٹیگ کرکے کویڈ 19بحران کی وجہہ سے ملازمت سے ہاتھ دھونے والی اس لڑکی کی مدد کی گوہار لگائی۔

سونو سود جو پرواسی روزگار پہل کی شروعات کی ہے جس کے ذریعہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کررہے ہیں‘ اس درخواست پر اپنا ردعمل پیش کیاہے۔

انہوں نے جانکاری دی کہ مذکورہ سافٹ ویر ماہر جو ان کے اہلکار ملاقات کرکے ملازمت کی پیشکش کا لیٹر حوالے کریں گے۔

مسرور شاردھا نے کہاکہ وہ بہت قریب سے سونو کو اور ان ے ملک بھر میں لوگوں کی مدد کے کام کو فالو کرتی ہیں۔

انہوں نے تاہم اس بات کا کوئی انکشاف نہیں کیا ہے کہ انہیں کس طرح کی ملازمت فراہم کی گئی ہے