ممبئی۔ سالانہ میل سے دودن قبل شیو سینا لیڈر او ربالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے جمعرات کی دوپہر میں مشہور ماہم درگاہ پر حاضری دی ہے۔مذکورہ اداکارہ اپنے شوہر اداکار محسن اختر میر کے ساتھ 590سال قدیم درگاہ مخدوم علی ماہم شافی مدفن ہیں تو وہاں پر پہنچے ہیں۔
ترقی پسند اور انسانیت ایک معروف اسلامی اسکالرس مخدوم بابا جس پر تمام طبقات کو اعتقاد ہے‘ وہ گجرات کے سلطان احمد شاہ کے بہنوائی تھے‘ مگر وہ ماہم میں رہتے تھے جو 7چھوٹے بڑے جزائر میں سے کیاتھا اور اس کے آج کے جدید ممبئی کو تشکیل دیاہے۔ آمد کے بعد ارمیلا او رمیر جس کے سر ڈھانکے ہوئے تھے درگاہ میں حاضری دی اور بعد میں اسی مقام پر چل رہے کویڈ19ٹیکہ مرکز بھی پہنچے۔
ماہم درگاہ مینجنگ ٹرسٹی سہیل لوکھنڈ والا نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”درگاہ کو ان کا یہ پہلا دورہ تھا۔ ہمارے والینٹرس کے ساتھ انہوں نے معائنہ کیااور درگاہ کی تاریخ پر مشتمل تفصیلات سے آگاہی حاصل کیں۔
بعدازاں ہم نے اس جوڑے کو تہنیت پیش جس طرح درگاہ کو آنے والے تمام وی ائی پیز کے ساتھ کرتے ہیں“۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ جوڑا ماہم درگاہ کا سالانہ میلہ جس کواب 120سال ہورہے ہیں جس کی شروعات ہفتہ سے ہورہی ہے اور لوگوں کوعوامی پیغام بھی دیاہے۔
ارمیلا نے کہاکہ ”آج درگاہ آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہ۔ اس سال میں میلہ میں شرکت کروں گی۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف خود کوٹیکہ لگائیں۔ میں اس سے گذری ہوں‘ تمام لوگوں سے میں التجا کرتی ہوں کہ وہ ٹیکہ لگائیں“۔
بعدازیں مذکورہ اداکارہ نے ٹوئٹ کیا اور اپنے اس دورے کی تصویریں بھی شیئر کیں کہ”ماہم درگاہ میں چل رہے مفت کویڈ19ٹیکہ مرکز کو دورہ کیا۔ درگاہ جیسے مقام پر کیمپ کے انعقاد کی سونچ کافی حوصلہ افزا ہے۔
پیر مخدوم صاحب درگاہ بھی گئی تھی۔ تمام لوگوں سے میں درخواست کرتی ہوں کہ ٹیکہ لگائیں“۔اسلامی کیلنڈر کے 13شوال کے موقع پر مخدوم بابا کے سالانہ دس روز طویل عرس تقاریب ہوتے ہیں جس میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندملک اور بیرون ملک سے یہاں پر آتے ہیں‘ حالانکہ پچھلے دو سالوں سے وباء کی وجہہ سے عرس تقاریب کا انعقاد عمل میں نہیں لایاجارہا ہے۔
عرس تقاریب میں کافی اہمیت کاحامل جلوس ہوتا ہے جو ماہم پولیس اسٹیشن سے شروع ہوتا ہے جہاں پر مانا جاتا ہے کہ 700سال قبل حضرت کا مسکن تھا۔
ممبئی کے تمام پولیس اسٹیشنوں سے دو افسران اس جلوس میں شامل ہوتے ہیں اور ان کے نمائندگے پہلی ’چادر‘ عرس کی افتتاحی تقریب میں پیش کرتے ہیں۔
اتفاقی طور پر عرس کے دوران ماہم پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹرکے افیس کے قریب میں ایک روم ہے جس کی ایک الماری میں مخدوم بابا کے سینڈلس کی جوڑ‘ ایک کرسی اور ہاتھ سے تحریر کردہ قرآن شریف کا نسخہ رکھاہوا ہے عوام کے دیدار کے لئے کھول دیاجاتا ہے۔