سالگرہ تقریب سے کویڈ پھیلنے کے سبب تلنگانہ میں پولیس جوان معطل

,

   

حیدرآباد۔پولیس کے ایک جوان کی جانب سے دی گئی سالگرہ کی پارٹی کے سبب کویڈ19رچاکنڈہ کمشنریٹ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہکاروں میں پھیلنے ہے۔

کویڈ قوانین کی خلاف ورزی پولیس جوان شیو کمار کی جانب سے کئے جانے پر سنجیدہ کاروائی کرتے ہوئے رچاکنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوات نے اس جوان کی برطرفی کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

دیگر دو پولیس جوانوں کو چارج میمو جاری کیاگیاجبکہ ایک انسپکٹر کے نام وجہہ بتاؤ نوٹس کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔

کیسرا پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے شیو کمار نے اپنے ساتھیوں اور دوستوں کے لئے حیدرآباد کے مضافاتی علاقے کیسرا کے ایک ریسورٹ میں سالگرہ کی پارٹی منعقد کی تھی۔ ان تمام لوگوں نے پارٹی میں شراب نوشی کی تھی۔

اعلی عہدیداروں کی جانکاری میں اس وقت یہ معاملہ آیاجب شیو کمار نے اپنی واٹس ایپ ڈی پی پر پارٹی کی تصویر پوسٹ کی تھی۔

عہدیداروں نے شیو کمار او ردیگر دو پولیس جوانوں کو کویڈ کی جانچ کرانے کے احکامات دئے۔

شیو کمار اور ایک پولیس جوان کوجانچ میں کویڈ مثبت پایاگیاتھا۔ شیو کمار کوبرطرف کردیاگیا جبکہ نوین اور ایک کانسٹبل کے نام پر چارج میمو جاری کیاگیا۔

مذکور ہ پولیس کمشنر نے ایک ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو معاملے کی جانچ اور رپورٹ داخل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

پارٹی میں شرکت کرنے والے دیگر لوگوں کے خلاف بھی پولیس کاروائی کررہی ہے۔سینئر عہدیداروں کاکہنا ہے کہ پولیس جوان نے کویڈ19کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے

پولیس اہلکاروں سے کہاگیاہے کہ وہ عالمی وباء کے پیش نظر کسی بھی قسم کی پارٹیاں منظم کرنے سے گریز کریں۔

حیدرآباد اور اس کے مضافات کا احاطہ کرنے والے تین پولیس کمشنریٹ میں سے ایک رچا کنڈہ بھی ہے۔