سالگرہ تقریب میں نیم فوجی فورس کے جوان کو چاقو گھونپ دیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکتوبر (پی ٹی آئی) ضلع ورنگل میں پولیس نے کہا ہے کہ سالگرہ کی ایک تقریب کے دوران نیم فوجی فورس کے ایک 28 سالہ جوان کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا ۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شب نرسم پیٹ ٹاؤن میں پیش آیا ، جب ایچ پریم کمار کو سالگرہ تقریب میں شرکت کرنے والے دوسرے شخص نے چاقو گھونپ دیا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد کیس درج کردیا گیا ہے۔اس کو حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں فوت ہوگیا۔ پولیس نے کہا کہ یہ جوان دو دن قبل تعطیلات پر آیا تھا اور ہفتہ کی شب اپنے دوست کی سالگرہ تقریب میں‘ شراب نوشی کے بعد اس کے چند دوستوں اور ایک شخص کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی اور اس شخص نے چاقو گھونپ دیا۔