ڈاکٹر راما راؤ 75 سال کی عمر تک جینے کے خواہاں، گنٹور کے آبائی مقام کے عوام حیرت میں
حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) عام طور پر اہم شخصیتوں کو سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن آندھرا پردیش کے سابق وزیر نے اپنی زندگی میں ہی اپنی برسی منانے کی روایت شروع کی ہے۔ سابق وزیر پی راما راؤ نے گنٹور میں کیک کاٹتے ہوئے اپنی برسی منائی۔ سابق وزیر جو ایک ڈاکٹر بھی ہیں انہوں نے اپنے آبائی گاؤں چیرالہ میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جس میں تمام گاؤں والوں کو مدعو کیا گیا۔ انہوں نے انڈین میڈیکل اسوسی ایشن چیرالہ برانچ کے ڈاکٹرس کے ساتھ یہ تقریب منائی۔ چیرالہ میں ہر کسی کیلئے یہ تقریب حیرت کا باعث ہے کیونکہ کوئی بھی اپنی زندگی میں اپنی موت کا دن نہیں مناسکتا کیونکہ کوئی یہ نہیں جانتا کہ موت کب واقع ہونی والی ہے۔ 63 سالہ ڈاکٹر راما راؤ نے اپنی موت کی تاریخ 17 ڈسمبر مقرر کی ہے اور ہر سال 17 ڈسمبر کو برسی مناتے ہیں۔ انہوں نے اپنی عمر کی حد 75 سال مقرر کی ہے۔ راما راؤ نے ہفتہ کے دن کیک کاٹتے ہوئے بقول ان کے بارہویں برسی منائی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر راما راؤ موت کے یقینی ہونے کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے اپنی زندگی میں ہی برسی منانے کا آغاز کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی عمر کی حد کا تعین کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مقدس کتابیں قرآن مجید، گیتا اور بائبل عوام کو دوسروں کیلئے جینے کا درس دیتی ہیں۔ راما راؤ 1994 اور 1999 میں تلگودیشم کے ٹکٹ پر چیرالہ اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوچکے ہیں اور انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کابینہ میں جگہ بنائی تھی۔ ر