سال نو کے جشن پر دو گروپس میں تصادم

   

حیدرآباد ۔ یکم / جنوری (سیاست نیوز) جشن سال نو کے دوران پرانے شہر میں دو گروپس میں تصادم ہونے کے نتیجہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی سریکانت جو پیشہ سے ڈرائیور ہے ساکن ہنومان نگر اوپو گوڑہ کا جھگڑا اس کے دوست اے دیپک عرف درگیش جو ایک طالبعلم ہے سے ہوا ۔ پولیس کے بموجب مذکورہ افراد کا جھگڑا گیانا بھارتی اسکول کے روبرو ہوا جس کے نتیجہ میں درگیش نے سریکانت کو زدوکوب کیا اور وہ علاج کیلئے سریکانت اپنی ماں کے ہمراہ دواخانہ پہونچا تھا کہ درگیش اور دیگر افراد نے اس کے مکان پہونچ کر ہنگامہ آرائی کی اور وہاں پر توڑ پھوڑ کی ۔ اس کے نتیجہ میں سریکانت اور اس کے بھائی راہول عرف چھوٹو نے بھی درگیش کے مکان پر سنگباری کرکے نقصان پہونچایا ۔ پولیس چھتری ناکہ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔