نئی دہلی : سال 2023 کا آخری چاند گہن28-29 اکتوبر کی درمیانی شب کو شرد پورنیما کو ہوگا اور یہ ہندوستان میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ 28 اکتوبر کی آدھی رات کو چاند پینمبرا میں داخل ہو گا اور چاند گرہن کا دورانیہ 29 اکتوبر کے اوائل میں ہوگا۔ چاند گہن آدھی رات کے قریب ہندوستان کے تمام حصوں میں نظر آئے گا۔ اس کے ساتھ چاند گرہن مغربی بحرالکاہل، آسٹریلیا، ایشیا، یورپ، افریقہ، مشرقی جنوبی امریکہ، شمال مشرقی امریکہ، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور جنوبی بحرالکاہل کے علاقوں سے نظر آئے گا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں نظر آنے والا اگلا چاند گرہن 7 ستمبر 2025 کو ہوگا اور یہ مکمل چاند گہن ہوگا۔ ہندوستان میں نظر آنے والا آخری چاند گہن 8 نومبر 2022 کو تھا اور یہ مکمل گرہن تھا۔چاند گہن28 اکتوبرکو دیر رات ایک بج کر 5 منٹ سے 2 بج کر 24 منٹ تک یعنی ایک گھنٹہ 19 منٹ تک رہے گا۔ 28 اکتوبر کو شام میں چار بج کر 5 منٹ پر چاند طلوع ہوگا۔ اس گہن میں چاند کی تصویر جنوب سے متاثر ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ چاند گہن پورے چاند کے دن ہوتا ہے کیونکہ اس دن زمین، سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور تینوں ایک سیدھی لکیر میں واقع ہو جاتے ہیں۔