سال 2014سے قبل ’لیچنگ“ جملہ کبھی نہیں سنائی دیاگیا

,

   

عملی طور پر 2014سے قبل لفظ ’لیچنگ‘2014سے قبل کبھی نہیں سنائی دیاگیا۔ ہیش ٹیگ شکریہ مودی جی“ راہول گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا۔


نئی دہلی۔وزیراعظم پر طنزیہ انداز میں ہیش ٹیگ شکریہ مودی کے ساتھ منگل کے روز کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سال2014سے قبل عملی طور پر لفظ لینچنگ سنائی نہیں دیتا رہا ہے۔

بعدازاں لیچنگ لفظ کی اصطلاح میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر نے کہاکہ ”سرکار کی دلالی مت کرو“۔ گاندھی جو اپنی نرم مزاجی سے باہر آگئے تھے‘ ان کے ٹوئٹ پر بی جے پی کے حملے کے متعلق رپورٹرس کی جانب سے استفسار پراپناردعمل پیش کیا۔عملی طور پر 2014سے قبل لفظ ’لیچنگ‘2014سے قبل کبھی نہیں سنائی دیاگیا۔

ہیش ٹیگ شکریہ مودی جی“ راہول گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا۔کانگریس کے زیر اقتدار پنجاب کے امرتسر اورکپور تھالا میں ہجومی تشدد کے پیش ائے واقعات کے پس منظر میں بی جے پی کا یہ حملہ تھا۔

بی جے پی نے جوابی حملہ کے ساتھ کہا کہ راہول گاندھی بیٹے ہیں راجیو گاندھی کے جنھوں نے مخالف فسادات کو حق بجانب قراردیاتھا۔