سال 2022ء کیلئے بل گیٹس کی اہم ترین تشویش کورونا نہیں

   

نیویارک : اگرچہ مائیکروسوفٹ کمپنی کے بانی شراکت دار بل گیٹس سال 2022ء کے حوالے سے خاصے پر امید ہیں تاہم ساتھ ہی وہ آئندہ برس میں بعض اندیشے بھی رکھتے ہیں۔بل گیٹس کو توقع ہے کہ ایک مسئلہ ہے جو آگے بڑھنے کے عمل کو سست بنا سکتا ہے یا پھر اس عمل میں کافی رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔ یہ مسئلہ لوگوں کا حکومتوں پر عدم اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ برس یعنی 2022ء میں یہ میرے لیے سب سے زیادہ باعث تشویش مسائل میں سے ایک ہے۔امریکی نیوز نیٹ ورک CNBC کے مطابق گیٹس نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ اہم موضوعات میں مرکزی کردار ادا کریں جن میں ماحولیات کی تبدیلی اور وباؤں کو روکنا شامل ہے۔