سری نگر ۔ بارڈر سیکورٹی فورس( بی ایس ایف ) نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر تین دراندازوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے ۔ بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو قریب دو بجکر 35 منٹ پر تین افراد کی مشکوک نقل وحمل دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ جوانوں نے پہلے مذکورہ افراد کو رکنے کو کہا لیکن انہوں نے توجہ نہیں کی جس کے بعد اُن پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تینوں مارے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ درانداز وں کی نعشیں ابھی بھی وہیں میدان پر پڑی ہوئی ہے ۔