سانپ اور پورے بچھو کا سوپ، چین کی مشہور سوغات

   

بیجنگ: چین میں حشرات کھانے کی روایت بہت قدیم ہے لیکن حال ہی میں سانپ اور سالم بچھو کے سوپ تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ اگرچہ یہ زہریلے بھی ہوسکتے ہیں لیکن لوگوں کی اکثریت اسے بدن کے اندر فاسد مواد صاف کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ڈی ٹاکسفکیشن میں مدد دیتا ہے۔چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایسی عجیب و غریب بلکہ خوفناک ڈشیں بھی بنائی جاتی ہیں۔ ان میں ڈیپ فرائی بچھو بطور گوشت کھایا جاتا ہے۔ اس کے ٹھیلے فٹ پاتھوں پر بھی مل جاتے ہیں۔ لیکن دیگر علاقوں میں لوگ سانپ اور بالخصوص بچھو کا سوپ بنانا پسند کرتے ہیں۔ماہرین بار بار خبردار کرچکے ہیں کہ بچھومیں زہر کی کچھ نہ کچھ مقدار موجود رہتی ہے۔ یہ زہر نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے لیکن لوگ اسے الٹا مانتے ہیں کہ زہر ہی زہر کو مارتا ہے۔