٭ چٹکاوا : ماؤسٹ زیراثر چٹکاوا دیہات ضلع بستر چھتیس گڑھ کے قبائیلیوں نے سانپ کی ڈسی ہوئی ایک خاتون کی جان بچانے 18 کیلو میٹر اُسے اُٹھاکر بلاک ہاسپٹل منتقل کیا۔ دیہی عوام نے پہلے مقامی طریقے اختیار کئے تھے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا جس کے بعد متاثرہ خاتون کو ہاسپٹل لیجانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دیہات میں کوئی گاڑی موجود نہیں تھی کیوں کہ یہ گھنے جنگل کے درمیان واقع ہے۔