ساوتھ افریقہ میں کویڈ کی نئی وباء 25سال سے کم عمرکو متاثر کررہی ہے

,

   

انہوں نے مزید کہاکہ رپورٹ میں مزید شامل کیاگیاہے کہ ان معاملات میں 90فیصد کے قریب اس وباء کا تعلق گاؤ ٹینگ سے ہے۔


نئی دہلی۔ ساوتھ افریقہ میں مذکورہ نیاکویڈ وباء بی1.1.529دستیا ب ہوا ہے اس سے زیادہ تر 25سال سے کم عمر کے لوگ متاثر ہورہے ہیں‘ ان میں وائرس کے خلاف ٹیکہ لگانے والے لوگوں کی شرح بھی صرف26فیصد ہے‘عہدیداران صحت نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

وباء امراض کے قومی ادارے سے تعلق رکھنے والے پروفیسر اننی وون گوٹبیرگ نے کہاکہ مذکورہ وباء کا اب تک 100جنیویموس میں پتہ چلا ہے۔ ٹائمز لائیو کی خبر ہے کہ متاثرہ گروپ کے متعلق ساوتھ افریقہ کے وزیر صحت جاؤ پہاہلہ نے کہاکہ ”وہ بڑے خطرے کی زد میں ہیں“۔

اس وباء سے متعلق 22مثبت معاملات ملک میں درج کئے گئے ہیں۔ این سی ائی ڈی کے کار گذار ایکزیکیٹو ڈائرکٹر پروفیسر ایڈرین پورین نے اس پر تبصرہ میں کہاکہ ”ساوتھ افریقہ میں وباء کی نئی صورت کا ملنا ہوئی تعجب کی بات نہیں ہے“۔